پی ایم ای ایکس کا نعمت کولیٹرل اورگروٹیک سروسز کےاشتراک سے الیکٹرانک گودام رسید کے بارے میں آگاہی پروگرام

پی ایم ای ایکس کا نعمت کولیٹرل اورگروٹیک سروسز کےاشتراک سے الیکٹرانک گودام رسید کے بارے میں آگاہی پروگرام

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج  (پی ایم ای ایکس)، ملک کے واحد ملٹی کموڈٹی فیوچرزایکسچینج نے نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (این سی ایم سی ایل) جو ایس ای سی پی کی جانب سے پہلی اورواحد لائسنس یافتہ سی ایم سی کمپنی ہے اورگروٹیک سروسز کے تعاون سے کسانوں میں الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید کے نظام کے فوائد کے بارے میں آگاہی بڑھانے والے پروگرامز  کی ایک سیریزکا آغاز کیا ہے۔ ان آگاہی پروگرامز کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کو اس تاریخی نظام کا حصہ بننے کے لیے تعلیم دینا ہے  تاکہ اس سے تین بنیادی مقاصد کے حصول کو ممکن بنایا جا سکےجو یہ ہیں : کسانوں کی زندگیوں میں بہتری، زرعی شعبے میں دستاویزات کی تیاری اورغذاء میں ملک کی خود کفالت کو یقینی بنانا۔

اس سلسلہ کا پہلا پروگرام دیپالپور، ضلع اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں بینکرزاورگودام چلانے والوں کی بڑی تعداد اور250 سےزائد کاشتکاروں نے شرکت کی۔  سیشن کے دوران پی  ایم  ای  ایکس اوراین سی ایم سی ایل نے کسانوں کواس نظام کے تحت دستیاب تین آپشنزکے بارے میں  کاشتکاروں کو آگاہ کیا:  1)  کٹای کے بعد ہونے والے نقصانات سے بچنےاور دباوء میں فصل کی فروخت سے بچنے، 2) مالیاتی اداروں سے قرض لینے کے لےٴ ای ڈبلیو آرکوبطورضمانت استعمال کرنے اور 3)  ای ڈبلیو آرکوپی ایم ای ایکس  کے پلیٹ فارم  پرفروخت  کرکے نقد رقم حاصل کرنے کے طریقہ کار شامل ہے۔  گروٹیک سروسز نے فراہم کی جانے والی خدمات، فنانس، ایڈوائزری اورصحیح  مارکیٹس تک رسای کے بارے میں بتایا جس سےکاشتکار کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانےاورانپٹ کاسٹ کم کرنے میں مدد ملتی  ہے۔

سوال وجواب کے سیشن میں کاشکاروں نےنظام کی تفصیلات جاننے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

پی ایم ای ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹراعجازعلی شاہ، این سی ایم سی ایل کے سی ای او شکیب عارف اورگروٹیک سروسز کے فیصل بلال نے تقریب میں شرکت کی۔

پی  ایم  ای  ایکس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ این سی ایم سی ایل اورگروٹیک کے تعاون سے پورے پاکستان میں واقع دیگر زرعی مراکزمیں کاشتکاروں لیےاس طرح کے آگاہی پروگرامز منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔