پی ایم ایکس کا سال ٢٠٢٣ میں تاریخ ساز منافع

PMEX made record profits in 2023
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس)، ملک کے واحد ملٹی کموڈٹی فیوچرز ایکسچینج، نے30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے لےٴ 2007 میں اپنے قیام سے اب تک کا سب سے زیادہ  بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ پی ایم ای ایکس کےغیرآڈٹ شدہ اکاوٴنٹس کے مطابق زیرنظرمالی  سال میں  ایکسچینج  نے 207 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا جوگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 266 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 کے دوران ایکسچینج کی آپریٹنگ انکم 673 ملین روپے تک بڑھ گی جو اس سے پہلے سال کے مقابلہ میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ تجارتی حجم 4.641 ٹرلین روپے کی متاثرہ کن سطح کوچھوگیا،  گزشتہ مالی سال  کے دوران یہ حجم 3.867 ٹرلین روپےتھا۔ اس سال کی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پرایکسچینج نے اپنی ایکویٹی کوجومالی سال 2011 میں منفی 192 ملین روپے ہوگیٴ تھی مکمل طور پر بحال کرلیا اور وہ اب مثبت 313.6 ملین روپے ہوگیٴ۔ اس غیر  معمولی کامیابی کو حاصل کرنے کے ساتھ  ایکسچینج 600 ملین روپےکا ایک سیٹلمنٹ گارنٹی فنڈ قامٴ کرچکاہے۔ مالی سال 2023 کی شاندار کارکردگی میں کئی اہم عوامل کارفرمارہے  ہیں۔ ایکسچینج نے کیٴاہم اقدامات کامیابی کے ساتھ  اٹھاےٴ اس میں پراڈکٹ پورٹ فولیو کو بڑھانا، نئے ممبران اور لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو متعارف کرانا، ٹریڈرز کے لیے ڈائریکٹ فنڈ ماڈل کو بہتر بنانا، تجارتی اوقات میں توسیع  کرنا، ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا، کسٹمر سپورٹ کو بہتر بنانا اورریگولیٹڈ ایکسچینج پر فیوچرز ٹریڈنگ کے فوائد کے بارے میں آگاہیٴ بڑھانا شامل ہیں۔ ان کوششوں نے آپریشنل کارکردگی کو بہتر  بنانے، اخراجات کو کم کرنے اور مارکیٹ کے شرکاء کے لیے مجموعی تجارتی تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ پی ایم ای ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب اعجاز علی شاہ نے اس  کامیابی کوسیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کی جانب سے موصول ہونے والی انتھک حمایت اور رہنمائی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے فراہم کردہ حکمت عملی کوکلیدی عناصر قرار دیا۔ اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "یہ غیرمعمولی اور  بہترین مالیاتی کارکردگی ہماری غیر متزلزل کوشش، مؤثر رسک مینجمنٹ کے طریقوں، اور ہمارے مارکیٹ کے شرکاء کے لچکداررویہ کی عکاسی کرتی ہے جس میں شفافیت کو فروغ دینا اور ہمارے اسٹیک ہولڈرز کوبہترتجربہ فراہم کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ملک میں55 ملین سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کے ساتھ ہم  پورے پاکستان سے 2 سے 5 ملین نئے منفرد شناختی نمبر(یو آیٴ این) بنانے اور فیوچرزکی ٹریڈنگ تک رسائی کو یقینی بنانے کا ایک بہترین موقع سمجھتے ہیں۔ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنی خدمات تک رسائی فراہم کرنا اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے”۔