پی ایم ای ایکس اورٹیلی نار پاکستان کےدرمیان کموڈٹی فیوچرزکی ٹریڈنگ کےلیےمفاہمتی یادداشت پردستخط

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)، ملک کے واحد ملٹی کموڈٹی فیوچرزایکسچینج نے مائی ٹیلی نار ایپ کے ذریعے فیوچرز  کی ٹریڈنگ کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم اویو) پردستخط کیے ہیں۔

اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں کمپنیوں کا مقصد باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ڈیجیٹل روابط کی تلاش اور ترقی کرنا ہے۔ مائی ٹیلی نارایپ میں فیوچرز ٹریڈنگ کو فعال کرنے سے لاکھوں صارفین کو فیوچرز ٹریڈنگ کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پرتبصرہ کرتے ہوئے پی ایم ای ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز علی شاہ کہا، “ایکسچینج کاروبار کرنے کے جدید طریقے تلاش کرنے کے لےٴمسلسل کوشش کرہا ہے اور پاکستان بھر میں ریٹیل  انویسٹرز کے لیے ڈیجیٹلی فیوچرزکی ٹریڈنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے انتھک کوشش کر رہا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ اس مقصد کے حصول کی جانب ایک قدم ہے۔ ٹیلی نارپاکستان کے ڈیجیٹل ٹچ پوائنٹس بشمول مائی ٹیلی نارایپ کے ذریعے، پی ایم ای ایکس ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کواپنے اکاؤنٹس کو ڈیجیٹلی کھولنے اورایک ریگولیٹڈ پلیٹ فارم پر باآسانی کموڈٹی فیوچرز کی ٹریڈنگ کےمواقع فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ تعاون ملک کےکونے کونے تک ہماری رسائی کو وسعت دے گا جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فیوچرز کی ٹریڈنگ کےمواقع  ملیں گے۔”

عمیر محسن، چیف مارکیٹنگ آفیسر، ٹیلی نار پاکستان نے کہا، “حالیہ برسوں میں پاکستان نے مالیاتی شمولیت کے حوالے سے بہت ترقی کی ہے لیکن اب بھی بہتری کی بہت گنجائش ہےاور سب سےبڑھ کرمثبت رہنمائی کی ضرورت ہے۔ پی ایم ای ایکس کےساتھ ہماری شراکت داری کا مقصد محنتی پاکستانیوں کو خوشحالی کے سفر میں آگاہی اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان میں، ہم ملک بھر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہیں تاکہ وہ آسان ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے اپنے مالیات پر بہتر کنٹرول حاصل کرسکیں۔ یہ تعاون اس سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔