پی ایم ای ایکس کا حافظ آباد میں کسانوں کے لےٴ ای ڈبلیو آر پر آگاہی پروگرام کا انعقاد

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس)، ملک کے واحد ملٹی کموڈٹی فیوچرزایکسچینج نےگروٹیک سروسز، نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ایچ بی ایل اوربینک آف پنجاب کےتعاون سے حافظ آباد کے کسانوں کے لیےٴ الیکٹرانک  گودام رسید کےنظام (ای ڈبلیو آر) کے بارے میں ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کوای ڈبلیوآر کےفوائد بشمول فصل کامحفوظ ذخیرہ، قرض کا اجراء اورتجارت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

اس پروگرام میں بینکرزکی بڑی تعداد، گودام آپریٹرزاور400 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران، نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی نے سامعین کو اجناس کے باحفاظت ذخیرہ کرنےکے بارے میں آگاہ کیا تاکہ دباوٴ میں فصل فروخت کرنےاور کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔  ایچ بی ایل اوربینک آف پنجاب نے ای ڈبلیو آرکو مالیاتی اداروں سے قرض لینے کے لیے بطور ضمانت استعمال  کرنے  کے  بارے میں بتایا۔ پی ایم ای ایکس نے اپنے پلیٹ فارم پرای ڈبلیوآر  کی تجارت کے طریقہ کار اور کسانوں کو ہونے والے فوائد جیسےکہ پیداوارکی مناسب قیمت کا حصول اور48 گھنٹوں کےدوران ادائیگی پر بات کی۔ آخر میں گروٹیک سروسسزنے سامعین کو اپنی فارم کے لیےٴ مخصوص خدمات کے ذریعے پیداواربڑھانے اورپیداواری لاگت بچانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ پریزنٹیشنز کے بعد سوال وجواب کا سیشن ہوا  جس میں کسانوں نے ای ڈبلیو آرنظام کی تفصیلات جاننے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

پی ایم ای ایکس کو یقین ہے ای ڈبلیوآرنظام کواپنا کرکسان اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں اوراپنے معیارزندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔  اس نظام کواپنا کرملک میں معاشی ترقی اور ڈویلپمنٹ کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ایکسچینج پورے ملک میں واقع دیگر زرعی مراکزمیں  تمام اسٹیک ہولڈرزجن میں  بینک آف پنجاب اور  ایچ  بی  ایل  شامل  ہیں کسانوں کے لیے اسی طرح کے آگاہی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گا۔