ایچ بی ایل اور پی ایم ای ایکس کے درمیان الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید کی ٹریڈنگ کو فروغ دینےکے لیےمفاہمی یادداشت پر دستخط

معاہدے پر اعجاز علی شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ای ایکس  (بائیں سے پہلے بیٹھے ہوئے)  اورعامر قریشی، ہیڈ کنزیومر، ایگریکلچر اینڈ ایس ایم ای بینکنگ ایچ  بی ایل  (بائیں سے دوسرے  بیٹھے ہوئے)  نے دستخط کیے۔ اس موقع پردونوں اداروں کے سینئر ممبران موجود تھے

 پاکستان، کراچی 07 فروری 2023:  ایچ بی ایل اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) نے ایک مفاہمی یادداشت پردستخط کیےٴ جس کے تحت ایچ بی ایل کےکلائنٹس میں پی ایم ای ایکس کے پلیٹ فارم پرالیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید (ای ڈبلیو آر) کی ٹریڈنگ کی بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیےٴ کام کیا جاےٴ گا۔

ایچ بی ایل اور پی ایم ای ایکس مل کر چھوٹےکاشتکاروں میں الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید فنانسنگ کے نظام کو اپنانے کےبارے میں آگاہی بڑھانے کے لیےٴ کام کریں گے تاکہ مالی شمولیت اور غربت کے خاتمے کے وسیع مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، عامر قریشی، ہیڈ کنزیومر، ایگریکلچر اینڈ ایس ایم ای بینکنگ ایچ بی ایل  نے کہا، “ایچ بی ایل الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید فنانسنگ میں مارکیٹ لیڈر ہے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ  مل کر اس نظام کو آگے بڑھانے کے لیے فعال طور پر شراکت داری کی  ہے۔ الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسیپٹ فنانسنگ سسٹم سب سے آسان اور سستے نظام کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے کٹایٴ کے بعد فصل معیاری گوداموں میں ذخیرہ کی جاتی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم کسانوں کو بہتر مارکیٹ تک رسائی،  درست قیمت کا حصول اور لین دین کی سہولت فراہم کرنے کے منتظر ہیں”۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، اعجاز علی شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ای ایکس نے کہا،  ” ہم ایچ بی ایل کےساتھ  اس اسٹریٹجک شراکت داری قاٴم ہونے پر بہت خوش ہیں۔ ہم مقامی زرعی اجناس کے لیے ایک متحرک قومی مارکیٹ بنانے اور اقتصادی ترقی کی رفتارتیز تر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔  ہم ایچ  بی ایل کے ساتھ مل  کر الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسیپٹ فنانسنگ سسٹم  کے فروغ کے لیےٴ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت حاصل کرنے میں مدد دے  سکیں، دباوٴ میں فروخت کی پریشانی سے بچا سکیں، کمائی کو بہتر بنا سکیں، اور زرعی اجناس کی تجارت کی دستاویزات کے تیاری میں حکومت پاکستان کو سہولت فراہم کرسکیں”۔