طارق صبیح

چیف ریگولیٹری آفیسر

طارق صبیح پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں چیف ریگولیٹری آفیسر ہیں۔ ان کے پاس پی ایم ای ایکس میں مختلف حثیتوں میں کام کرنے کا 14 سال سے زیادہ کا پروفیشنل تجربہ ہے۔ اس سے پہلےوہ ایکسچینج میں سینئر منیجر ریگولیٹری افیئر ڈویژن کے عہدے پر فائز تھے ۔ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں شمولیت سے پہلے وہ ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے ساتھ انٹرنل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ میں 7 سال سے زیادہ عرصے تک منسلک رہے۔ انھوں نے4 سالہ آرٹیکل شپ ای اینڈ وایٴ فورڈ رہوڈزسیدات حیدرچارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس کے ساتھ مکمل کی جس کا شمار دنیا کی 4 نمایاں فرمز میں ہوتاہے۔

انہوں نے ایکسچینج میں متعدد اقدامات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جن میں پاکستان کی فیوچرز مارکیٹ کی ترقی کے لیے رول بک میں جنرل ریگولیشنز کو یکجا اور ہم آہنگ کرنا، تعمیل کے عمل اور ضوابط کی تشکیل شامل ہے۔

طارق نے ہمدرد انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز سے فنانس میں ایم بی اے کیا۔