وجاہت عزیز قریشی

ڈائریکٹر

Wjahat-Aziz

وجاہت عزیز قریشی نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے نامزد ڈائریکٹرہیں۔ فی الوقت وہ ایسٹ اینڈ لائی ابلٹی منیجمنٹ کے گروپ ہیڈ ہیں جہاں وہ بنیادی طور پربینک کی بیلنس شیٹ کے انتظام کے ذمہ دار ہیں۔

وہ 23 سال سے زیادہ عرصہ کا گلوبل مارکیٹس، رسک، کمپلائنس اورآڈٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے نوے کی دہائی کے اواخر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اپنے بینکنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ انھوں نے 2002 میں کمرشل بینکنگ کے شعبہ میں شمولیت اختیارکی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میں شامل ہوگئے، جہاں انہوں نے ٹریژری اور ٹریڈ آڈٹ سے لے کر مارکیٹ رسک، مڈل آفس، فنانشل انسٹیٹیوشنز اینڈ ساورن رسک کے شعبوں میں مختلف پوزیشنز پر کام کیا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں لیڈنگ ڈیریویٹوزاور اسٹکچرڈ پراڈکٹس اور ٹریژری فنکشنزپر کام کیا ہے۔

انہوں نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ اور پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں ٹریژری فنکشن کی کامیابی سے قیادت بھی کی۔

وجاہت قریشی نے پاکستان سے بی بی اے اور ایم بی اے فنانس اور برطانیہ سے انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ فنانس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے