ڈاکٹر راشد باجوہ
آزاد ڈائریکٹر
آفتاب احمد چوہدری پی ایم ای ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پرایس ای سی پی کے نامزد کردہ ڈائریکٹرہیں۔ وہ اس وقت یو ایس اے آٔی ڈی پاکستان کے فنانشل مارکیٹ ڈیویلپمنٹ (ایف ایم ڈی) پراجیکٹ میں بطورسینئیر پالیسی ایڈوائزرکام کررہے ہیں اوران کے پاس ڈپٹی چیف آف پارٹی کی اضافی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹرراشد باجوہ ایک آزاد ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ایک نامور ترقیاتی پروفیشنل ہیں۔ ڈاکٹر باجوہ ملک بھر میں کام کرنے والے واحد ترقیاتی پروگرام، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آرایس پی) کی سربراہی کر رہے ہیں۔ وہ ملک کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس پروگرام کو نافذ کر رہے ہیں۔ انہوں نے خوشحالی بینک کے قیام میں مدد کی ہے، جبکہ بطور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے چیئرمین، خوشحال پاکستان فنڈ کے ڈائریکٹر، پنجاب رورل سپورٹ پروگرام اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے قیام میں رہنمائی فراہم کی ہے۔
انہوں نے برطانیہ سے ایم پی ایچ کی ڈگری اور پاکستان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے پاس مینجمنٹ، سوشل موبلائزیشن، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، مائیکرو فنانس اورپالیسی سازی کے شعبوں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔