ڈاکٹر فاطمہ خوشنود
آزاد ڈائریکٹر
ڈاکٹر فاطمہ خوشنود ایک آزاد ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے پاس کارپوریٹ فنانس، پاورسیکٹر ایڈوائزری، انفراسٹرکچرفنانس، ایڈوائزری، کنسلٹنگ، تعلیم، تحقیق اور تربیت کا 15 سال سے زیادہ کا متنوع تجربہ ہے۔
اس وقت ڈاکٹرخوشنود پیکٹ کیپٹل ہولٹ گروپ میں بطورچیف آپریٹنگ آفیسرخدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ اینگرو انرجی لمیٹڈ میں بطور وی پی بزنس ڈویلپمنٹ کام کرچکی ہیں۔ وہ خود مختار پاور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آی پی پی اے) میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
ان کے پاس پالیسی اورایڈوکیسی کا وسیع تجربہ ہے جس میں پلاننگ کمیشن، وزارت پانی و بجلی، وزارت خزانہ، نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوئنٹنٹس آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور دیگر پالیسی ساز اداروں کے سامنے پاورسیکٹر کےاسٹیک ہولڈرز بشمول آئی پی پیز کی نمائندگی اور ان کی صنعت کو درپیش مسائل پر مدلل گفتگو ان کا طرہِ امتیاز ہے۔
تعلیمی شعبے میں وہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تدریسی پروگرامز کے ڈیزائن کی تیاری میں شامل رہی ہیں۔
ڈاکٹر خوشنود نے یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا، پرتھ، آسٹریلیا سے کارپوریٹ فنانس میں پی ایچ ڈی کی ہے، اثاثوں کی قیمتوں میں مضامین لکھے ہیں اور موناش یونیورسٹی، میلبورن، آسٹریلیا سے امتیاز کے ساتھ اپلائیڈ فنانس میں ماسٹرز کیا ہے۔