عبدالقادر میمن

چیئرمین

Abdul Qadir Memon

عبدالقادر میمن اے قادر اینڈ کمپنی، ٹیکسیشن اور کارپوریٹ لاز کنسلٹنٹس (دی لیگل 500 ایشیا پیسیفک لیڈنگ فرم) کے بانی اور چیف ایڈوائزر ہیں جو 1980 میں قائم کی گئ تھی۔ وہ پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسیشن اینڈ مینجمنٹ کے فیلو، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کارپوریٹ گورننس اور ایکسل گریجویٹ جونیئر چیمبر انٹرنیشنل کے تحت تصدیق شدہ ڈائریکٹر ہیں

فی الوقت وہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سرپرست، انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کے ڈائریکٹر، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بنائی گئی متبادل تنازعات کے حل کی کمیٹی کے رکن اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وہ وزارت خزانہ، حکومت پاکستان کی ٹیکس/ریونیو ایڈوائزری کونسل کے ممبر اور ایشیا-اوشیانا ٹیکس کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے دو بارصدر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بینک اسلامی مضارب انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے چیئرمین، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے چیئرمین، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے ڈائریکٹر اور پاکستان کمپیٹیشن کمیشن کے کنسلٹیٹیو گروپ کےممبر کی حیثیت سے بہت زیادہ خدمات فراہم کی ہیں۔

وہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر بھی ہیں۔ وہ قومی صدر، پاکستان جونیئر چیمبر انٹرنیشنل اور میمن پروفیشنل فورم صدرکے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ میمن نے ٹیکسیشن، کارپوریٹ لاء اور انفرادی ترقی کے موضوعات پر مقامی اور عالمی سطح پر بہت سے مقالے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر سفر کیا اور کھیلوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر بھی رہے۔ وہ ملک میں فلاحی کاموں میں بھی دل و جان سے خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ کلیفٹ اینڈ کنٹریکچر فاؤنڈیشن اور ایلزا مختار فاؤنڈیشن کے بانی ہیں۔ میمن، آغا خان یونیورسٹی ھاسپٹل کی پیشنٹ بہبود سوسائٹی اور ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیویلپمنٹ سوسائٹی (ہینڈذ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔ وہ جونیئر چیمبر انٹرنیشنل، انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان، آرٹس کونسل آف پاکستان، پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن اور میمن پروفیشنل فورم کے تاحیات رکن ہیں۔