ٹیکنالوجی
پی ایم ای ایکس ایک انتہائی جدید ٹیکنالوجی پرمشتمل ٹریڈنگ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں ٹریڈنگ بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ طریقہ سے کی جاسکتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم مارکیٹ کے شرکاء کو سہولت مہیا کرتا ہے کہ دنیا میں کہیں سے بھی ایکسچینج سے رابطہ کرسکتے ہیں اور 24 گھنٹے ٹریڈنگ کرسکتے ہیں۔ ایکسچینج میٹا ٹریڈر 5 (ایم ٹی5) کے تحت فرنٹ اینڈ ٹریڈنگ سروسز فراہم کرتا ہے، جو دنیا بھرمیں سرہایا جانےوالا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔
کاروبار کا تسلسل اور سنگین حالات سے بچاؤ (BC & DR)
ایکسچینج نے خود کو ان تمام سہولتوں سے لیس کیا ہوا ہے جو کسی بھی حادثہ جیسے قدرتی آفت، شہری بد امنی اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی سے نبردآزما ہونے کےلئے ضروری ہیں۔ پی ایم ای ایکس کی بزنس کنٹیونٹی اینڈ ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ مکمل طور پر فعال ہے جو حساس نوعیت کی آپریشنز کم سے کم وقت میں دوبارہ شروع کرنے کی قابلِ بھروسہ صلاحیت رکھتی ہے۔