زاہد لطیف خان

ڈائریکٹر

زاہد لطیف خان پی ایم ای ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرزپرآئی ایس ای ریٹ منیجمنٹ لمیٹڈ (آئی ایس ای) کے نامزدکردہ ڈائریکٹر ہیں۔ فی الوقت وہ زاہد لطیف خان سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیرمین اورچیف ایگزیکیٹو آفیسرہیں۔ یہ ادارہ پی ایم ای ایکس اور پی ایس ایکس کا ایک نمایاں کارپوریٹ بروکریج ہائوس ہے۔ زاہد خان صاحب کوایک آزاد کارپوریٹ بروکریج ہائوس چلانے کے علاوہ کیپٹل مارکیٹ کے مختلف اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرزپرخدمات انجام دینے کا اعزازبھی حاصل ہےجیسے این سی ای ایل بلڈنگ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اورمیٹروپولیٹن سلوشنز(پرائیویٹ) لمیٹڈ وغیرہ۔ اس کےعلاوہ خان صاحب راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (آرسی سی آئی) کی بینکنگ اینڈ کیپٹل مارکیٹس کمیٹی کے چیرمین بھی ہیں۔
بورڈ کی سطح پراپنی لیڈرشپ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انھوں نے کیپٹل مارکیٹ کے اداروں میں کارپوریٹ سوشل رسپانسیبیلیٹی کے فروغ اورماڈرن گورننس اسٹینڈرڈز کے اطلاق میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ان اداروں میں بورڈ کی سطح پراپنی حسب معمول معاونت کےعلاوہ خان صاحب کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انھوں نے لاہوراور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کے درمیاں یونیفایڈ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے قیام اور پی ایم ای ایکس کو فعال بنانے میں ایک کلیدی کردارادا کیا ہے۔ یہ دونوں کام ملک میں کیپٹل مارکیٹ کے فروغ میں اولین سنگِ میل عبورکرنے کی حیثت رکھتے ہیں۔
اپنے بروکریج ہاءوس کے چیرمین اورسی ای اوکے بطور ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے رٹیل بروکریج اداروں کے نیٹ ورکس کووسعت دینے اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینےمیں نمایاں کردارادا کیا ہے۔
خان صاحب کے پاس بیچیلرزکی ڈگری ہے اور وہ مقامی اور بین االقوامی سطح پر منعقد کئےجانے والے مختلف ٹریننگ پروگرامز, سیمینارزاور کانفرنسسزمیں شرکت کرچکے ہیں۔