احمد چنائے

ڈائریکٹر

chinoy

احمد چنائے پی ایم ای ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) کے نامزدکردہ ڈائریکٹرہیں۔ وہ آرچ گروپ آف کمپنیزکے منیجنگ پارٹنرہیں اورمختلف سیکٹرزمیں کاروباری سرگرمیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں جس میں سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری، ٹیکسٹائلز، رئیل اسٹیٹ اورپولٹری شامل ہیں۔ چنائےصاحب ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں اورانھیں یہ اعزازحاصل ہے کہ وہ معاشرےمیں مختلف شعبوں اورحیثیتوں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ ان میں نمایاں جرائم پرقابوپانا, کاروبار, تعلیم, صحت اور سماجی خدمات ہیں۔ وہ سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے 15۔2010 کے دوران سربراہ رہ چکے ہیں۔ چنائے صاحب 2011 سے اے کے ڈی ریٹ منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور2007 سےکریک ڈویلپرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ سماجی شعبہ میں ان کو نمایاں خدمات انجام دینے اور معاشرے کو بہتربنانےکی کوششوں کےاعتراف میں ان کو ہلال امتیاز (ایچ۔ آئی۔) اورستارِہ امتیاز(ایس آئٰ) جیسےاعزازات سے نوازا گیا ہے۔ چنائے صاحب نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور جے سی آر- وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈز پرپی ایس ایکس کے نامزدکردہ ڈائریکٹرہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکائو نٹنٹ ( آئی سی ایم اے پی) سے سند یافتہ ہیں اورکراچی یونیورسٹی سے بیچیلرزآف کامرس کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔