پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) ملک کا پہلا اور واحد کموڈٹی فیوچرزایکسچینج ہے، جوسیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے لائسنس یافتہ ہے۔
پی ایم ای ایکس اک ہی چھت کے نیچے جدید ترین ٹیکنالوجی پرمشتمل ٹریڈنگ، کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ، کسٹڈی کے ساتھ ساتھ بیک آفس کی خدمات کی مکمل سہولیات فراہم کرتا ہے۔
کارپوریٹ پروفائل دیکھیںپی ایم ای ایکس 2002 میں تشکیل دیا گیا اور مئی 2007 میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں جس میں متعدد اثاثہ کلاسوں میں ملکی اور غیر ملکی کموڈٹیز کی وسیع رینج پیش کی گئیں ۔ پی ایم ای ایکس ایک ڈیمیچیولائزڈ ایکسچینج ہے جس میں شیئرز کی ملکیت مکمل طورپراداروں کےپاس ہے۔
بنیادی اقدار
اہلیت
ہم ایسے ماحول کواہمیت دیتے ہیں جہاں شمولیت اوربرابری کی بنیاد پر کام کرنے کے یکساں مواقع فراہم کیئے جائیں. اس بات سے درکنار کہ کام کرنے والے کی جنس، خاندانی پس منظر، زبان اور مذہب کیا ہےاور نہ ہی کسی کے ساتھ تعصبی رویہ اختیار کیا جائے۔
دیانتداری
اعتماد کسی بھی رشتہ کی بنیاد ہے۔ ہمارے لیے دیانت داری اسٹیک ہولڈرزکا بھروسہ مضبوط کرنے کی بنیاد ہےجس کےلئےاس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزہم پلہ ہیں اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جاتاہے۔ اس لیے ہم اخلاقیات اور سچائی کے اعلی ترین معیار کی پابندی کرتے ہیں۔ ہم اپنے قواعد اور طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انتہائی لگن کے ساتھ اپنے وعدوں کو نبھاتے ہیں اوراپنے کلائنٹس کی معلومات کی رازداری کی حفاظت کرتے ہیں۔
صاف گوئی
ادارے کی بہتری کے لیے دی جانے والی تجاویز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کیونکہ اس سے ٹیم کے تمام ممبروں میں شفافیت،شرکت اور ملکیت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ پی ایم ای ایکس میں ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اجتماعی فیصلہ ایک بہترفیصلہ ہوتا ہے۔
شفافیت
ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے اسٹیک ہولڈرز کے سامنے جوابدہ ہیں اور اس لیے ہمیں ہر وقت شفاف اور واضح رہنا پڑتا ہے۔ شفافیت اور واضح پن کے لیے ہمارا عزم ہماری کامیابی کے لیے اہم ہے۔ لہذا ، جب کاروبار کرنے کی بات آتی ہے تو ہم نامور ہونے کے لیےزیادہ محنت کرتے ہوۓ نہ صرف اپنی ٹیم کے ممبروں بلکہ اپنے کاروباری شراکت داروں کی رائے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔
احترام
سب کا احترام پی ایم ای ایکس کا طرہ ہے۔ یہ ایک ہمہ گیر رویہ ہے جس میں ساتھیوں ، ریگولیٹرز ، شیئر ہولڈرز ، کلائنٹس اور وہ دیگر تمام عناصر شامل ہیں جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ درجہ بندی میں مقام یا ملازم کی حیثیت مختلف ہو سکتی ہے لیکن احترام سب کےلیے برابر ہے۔
جدت
جدت ہمارے ہر کام کی روح ہے۔ آگے بڑھنے کی سوچ کو مد نظررکھتے ہوۓ ہم مفروضوں کو چیلنج اور تبدیلی کو قبول کرتے ہیں ۔ مسلسل ان تخلیقی حل کی تلاش جاری رکھتے ہیں جو ہمارے کلائنٹس کی اہمیت کو مذید بہتر بنا سکے۔ اس سوچ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم جدت اورمہارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نئے انداز اور غیر روایتی سوچ کا خیر مقدم کرتے ہیں جو ناممکن کو ممکن بناتے میں مدد دیتی ہے۔
مشن
پی ایم ای ایکس کی صلاحیت کی تعمیر اور ترقی تاکہ کسٹمرز کی متنوع ضروریات پوری کی جا سکیں اورشیئر ہولڈرز ایکیوٹی میں اضافہ کیا جاسکے، مسلسل جد وجہد تاکہ قومی سپلائی چین کو ملکی اورغیرملکی پراڈکٹس، کموڈٹیز اورفاننشل مارکیٹ کے ساتھ جدید مالیاتی مصنوعات اور تمسکات کے ذریعے مربوط کیا جاسکے۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریڈنگ اور سیٹلمنٹ پلیٹ فارمز اور انفراسٹرکچر کی تخلیق جو اعتماد پیدا کرتی ہے اور مقامی لوگوں کو ایکسچینج کے پلیٹ فارم پر ہونے میں مدد دیتا ہے تاکہ ہمارے اسٹیک ہولڈرز اور ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ معاشی قدر پیدا ہوسکے۔
وژن
استنبول سے جکارتہ تک پھیلے ہوئے خطے کے معروف کموڈٹی ایکسچینجز میں علم، کارکردگی، جدت، تجارتی سودوں کی مالیت، اعتبار اور مقام کے لحاظ سے شامل ہونا۔