کریں

  • ایکسچینج کےٹریڈنگ سسٹم میں ہمیشہ کلائنٹ کی رجسٹریشن کی درست اورسچی تفصیلات کو اندراج/برقراررکھیں اور کلائنٹ کی پیشگی منظوری کے بغیرکوئ تبدیلی نہ کریں۔
  • کلائنٹس کے لیۓ کی گیٔ ٹریڈزکی تصدیق 24 گھنٹوں کےدوران ان کو فراہم کرکےوصولیابی کی تصدیق حاصل کریں۔
  • اس بات کویقینی بنایٔں کہ کلائنٹس سے تمام مطلوبہ دستخط شدہ دستاویزوصول ہوگیٔ ہیں جس میں اکاؤنٹ اوپنگ فارم اورخطرات کی نشاندہی کرنے والی دستاویزشامل ہیں۔
  • اس بات کویقینی بنایٔں کہ کسٹمرکو جاننے اور کسٹمر کے حوالے سے احتیاط برتنےکو مناسب طور پراینٹی منی لانڈرنگ قوانیٔن اورریگولیشنز/ ہدایات کےمطابق کیا گیا ہے۔
  • اس بات کویقینی بنایٔں کہ اکاؤنٹ اوپنگ فارم میں دی گیٔ معلومات ہمیشہ تازہ ترین مکمل اوردرست ہوں۔
  • اس بات کویقینی بنایٔں کہ ٹیلیفون کےذریعہ دیۓ گۓ تمام آرڈرزاورکلائنٹس کےبذات خود دیۓ گۓ آرڈرز کومناسب طورپردرج اورمحفوظ کیاجاۓ۔
  • . رجسٹرڈدفاتر، مجاز افراد، برانچوں اورکلائنٹس کا مناسب ریکارڈ برقراررکھیں۔
  • اس بات کو یقینی بنایٔں کہ سرمایہ کاروں کی شکایتوں کےازالہ کا نظام تمام جگہوں پرجہاں کاروباری لین دین ہوتا ہے جیسے ہیڈ آفس اوربرانچزپرمہیا کیا گیاہے۔
  • اس بات کو یقینی بنایٔں کہ تمام مجازافراد اور برانچزایکسچینج کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
  • اس امر کو یقینی بنایٔں کہ ان تمام کموڈٹی فیوچرزکنٹریکٹس کی فہرست جن کوایکسچینج پرتجارت کی اجازت دی گیٔ ہے نمایاں طور پرہیڈ آفس اوربرانچزمیں آویزاں کی گیٔ ہے۔
  • اس امر کو یقینی بنا یٔں کہ تمام مجاز افراد/برانچز, قوانین, قواعد وضوابط، سرکلرزاورہدایات جوایکسچینج اورسیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جاری کیۓ ہیں کی تمام متعلقہ دفعات پرمکمل طورپرعمل پیراء ہیں۔
  • اس کو یقینی بنایٔں کہ بروکر کا نام، رجسٹریشن نمبر اورمجاز افراد کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بمعہ برانچ معاملات کے شرائط و ضوابط رجسٹرڈ برانچزمیں آویزاں کیۓ گۓ ہیں۔
  • کسی بھی اشتہارکوجاری کرتے وقت ایکسچینج کامتعینہ ڈس کلیمرہمیشہ شامل کریں۔
  • اس بات کو یقینی بنا یٔں کہ برانچ/مجازافراد کی جانب سےجاری ہونےوالےاشتہارکی بروکرسے منظوری حاصل کرلی گیٔ ہے۔
  • مجازافراد کی تبدیلی کی اطلاع کم ازکم 15 دن قبل ایکسچینج کو دیں۔
  • مجازافراد/ برانچزکا باقإدگی سےمعایٔنہ کریں۔
  • برانچ آپریشنزمیں کسی بھی بےقاعدگی کودیکھ کرفوری طورپراس کودرست کریں یامجاز فرد/برانچ کی رجسٹریشن منسوخ کروایٔں۔
  • ملازمیں اورمجازافراد کی کس بھی قسم کی دھوکہ دہی کی سرگرمی کے بارے میں ہوشیاررہیں۔
  • کسی بھی ضابطہ پرعمل درآمد میں درپیش دشواری کی وضاحت کے لۓ پی ایم ای ایکس سے رجوع کریں۔

نہ کریں

  • بے نامی اکاؤنٹس یا جعلی اشخاص کےنا م پر کھولے گۓ اکاؤنٹس کوبرقرارنہ رکھیں۔
  • اسٹینڈرڈائزڈ اکاؤنٹ اوپننگ فارم (ایس اےاوایف) کی شرائط و ضوابط میں کویٔ ردوبدل یا تبدیلی نہ کریں۔ کویٔ بھی اضافی شرائط و ضوابط ایس اےاوایف کی شرائط و ضوابط سے متصادم نہ ہوں۔
  • کلائنٹس سے کویٔ بھی غیردستخط شدھ دستاویز نہ قبول کریں۔
  • ایکسچینج کے ٹریڈنگ سسٹم میں غلط, متضاد یا نامکمل معلومات کا اندراج نہ کریں۔
  • پرکشش اشتہارات, افواہوں, ہاٹ ٹپس یا یقینی منافع/مقررہ منافع کاوعدہ کرکے کلائنٹ کومتوجہ نہ کریں۔
  • کلائنٹ کی جانب سے کسی بھی طریقہ سے صوابدیدی ٹریڈ نہ کریں۔
  • کلائنٹ کی ذاتی آیٔ ڈی اور پاس ورڈ نہ حاصل کریں اور نہ استعمال کریں۔
  • پبلک/انویسٹرزسےمقررہ یا یقنی منافع کےعوض ڈپازٹ حاصل نہ کریں کیونکہ یہ غیر قانونی سرگرمیوں اورپبلک کےساتھ فراڈ کرنے کے مترادف ہے۔
This site is registered on wpml.org as a development site.