کریں

  • بروکرز اوراس کی برانچزکی تصد یق پی ایم ای ایکس کی ویب سایٔٹ https://www.pmex.com.pk/staging/members/ پرفراہم کردہ لسٹ سے کریں۔
  • شرائط وضوابط کے ساتھ خطرات کی نشاندہی کرنے والی دستاویزکواحتیاط سے پڑھیں اور سمجھیں۔
  • اس بات کو یقینی بنایٔں کہ اکاؤنٹ کھولنےکےفارم میں معلومات کا درست اندراج کیا گیا ہےاوراس فارم کی دستخط شدہ کاپی حاصل کریں جس کوضروت کے وقت بطورحوالہ استعمال کیا جاسکے۔
  • اگربروکرکوصوابدیدی تجارتی اختیارات دیۓ جارہے ہیں تواس بات کویقینی بنالیں کہ صوابدیدی تجارتی اختیارات دینے کی ہدایات کو پڑھ اورسمجھ لیا ہے جو پی ایم ای ایکس کی ویب سایٔٹ پر فراہم کی گیٔ ہیں۔
  • اپنے بروکر کو ہدایت کریں کہ آپ کی لاگ ان کی تفصیلات قابل استعمال بناۓ۔
  • ادایٔگیاں صرف بنکنگ چینل (آن لایٔن بنکنگ, کراس چیک, پے آرڈروغیرہ) کے ذریعہ بروکر کے نام کریں اوراس کی رسید حاصل کریں۔
  • اس امرکی تصدیق کرلیں کہ بروکر نے رقم آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں مختص کردی ہے جو پی ایم ای ایکس کے پاس کھولا گیا ہے۔
  • اس بات کو یقینی بنایٔں کہ بروکر آپ کوآپ کےٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ہونے والے سودوں اورکیش بیلنس کی تفصیلات روزانہ, ہفتہ واراورماہانہ کی بنیاد پر فراہم کرے۔
  • اپنے بروکر کو ہدایت کریں کہ وہ آپ کو ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ہونے والی ٹریڈ اور کیش موومنٹ کے بارے میں ایس ایم ایس الرٹ باقاعدگی سے بھیجے۔
  • ایسی شکایت جو بروکر دورکرنے میں ناکام رہے اس کی اطلاع پی ایم ای ایکس کو دیں۔

نہ کریں

  • ان بروکرز یا برانچز کے ساتھ کاروبار نہ کریں جو پی ایم ای ایکس کے پاس رجسٹرڈ نہ ہوں۔
  • اکاؤنٹ اوپنگ فارم میں غلط, متضاد یا نا مکمل معلومات کا اندراج نہ کریں۔
  • بروکریج ہاؤس کے کسی بھی نامزد کردہ نمایٔندہ کے نام کراس چیک, پے آرڈر, ڈیمانڈ ڈرافٹ جاری نہ کریں۔
  • بروکر یا اس کے نامزد نمایٔندہ کو پچیس ہزارروپے کی مقررکردہ حد سے زیادہ نقد رقم ادا نہ کریں۔
  • بروکر یا اس کے نامزد نمایٔندہ کی جانب سےجاری کردہ پرکشش اشتہار, افواہ, ہاٹ ٹپ یا یقینی منافع کی ادایٔگی کی پیشکش سے گمراہ نہ ہوں۔
  • بروکر کوصوابدیدی تجارتی اختیارات جس کے تحت وہ آپ کے اکاؤنٹ میں خرید و فروخت کرسکے اس وقت تک نہ دیں جب تک اس سے وابستہ خطرات کو سمجھ نہ لیں۔
  • ایکسچینج کی طرف سے آپ کو جاری کیا گیا آیٔ ڈی اور پاس ورڈ کسی بھی صورت میں بروکر یا اس کے نامزدکردہ نما یٔندہ کو نہ بتایٔں۔
  • اپنے کیش بیلنس اور ٹریڈ کے بعذریہ ایس ایم ایس یا ای میل وصول کرنے کے حق سے دستبردار نہ ہوں۔
  • پی ایم ای ایکس کی جانب سے جاری کردہ خطرات کی نشاندہی کرنے والی دستاویزکومکمل طور پرسمجھےبغیرٹریڈنگ شروع نہ کریں۔
This site is registered on wpml.org as a development site.