فیصل احمد

ڈائریکٹر

فیصل احمد نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے نامزد نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ اس وقت بطورسینئر ایگزیکیٹووائس پریزیڈنٹ ( ایس ای وی پی) کنزیومر ایسٹ گروپ کے سربراہ ہیں۔

فیصل احمد کے پاس بینکنگ اور فنانس میں کام کرنے کا 26 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے جس میں کریڈٹ پروسیسنگ، کارپوریٹ فنانس، مارکیٹنگ، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیجیٹل بینکنگ، کنزیومر ایسٹس اور سرمایہ کاری کے بیک آفس فنکشنز شامل ہیں۔

فیصل احمد نےساؤتھ ایسٹرن یونیورسٹی، واشنگٹن ڈی سی امریکہ سے ایم بی اے اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منیجمنٹ سائنسز میں ایم فل کیا ہے۔ انھوں نے ایم بی اے اور ایم فل دونوں میں گولڈ میڈل حاصل کیاہے۔ وہ مختلف یونیورسٹیز کی وزیٹنگ فیکلٹی کا حصہ بھی رہے ہیں۔

فیصل احمد اس وقت فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں- ماضی میں نیشنل ایسٹس انشورنس لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے طور پربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

This site is registered on wpml.org as a development site.