آصف بیگ مرزا

ڈائریکٹر

آصف بیگ مرزا ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹیڈ (ایل ایس ای ایف ایس ایل) کے نامزد ڈائریکٹر ہیں۔ وہ اے بی ایم سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کے کارپوریٹ ممبر اور ایل ایس ای ایف ایس ایل کے منتخب ڈائریکٹر ہیں۔

آصف بیگ مرزا نے 1971 میں ہیلی کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے بی کام (آنرز) پاس کیا ہے۔ انہوں نے 1971 میں حبیب بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور انٹرنیشنل بینکنگ کی تربیت حاصل کی۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (آئی بی پی) کا پارٹ ون کا امتحان بھی پاس کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 1975 میں ریاض، سعودی عرب میں جنرل پیٹرولیم اینڈ منرل آرگنائزیشن (پیٹرومین) میں شمولیت اختیار کی اور وہاں 1988 تک اکنامک ریسرچر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1994 میں لاہور اسٹاک ایکسچینج کے ممبر بنے جس کو بعد میں اے بی ایم سیکیورٹیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے نام سے کارپوریٹ ممبر کا درجہ دے دیا گیا۔

انہوں نے “ویلتھ مینجمنٹ” کی تربیت بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے، جو مارکس ایونز نے ممبئی میں 2008 میں مکمل کی- 2013 میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے “ڈائریکٹرز ٹریننگ” بھی مکمل کی اور 2014 میں بروکرز/ڈیلرز کو دیا جانے والا اے ایم ایل/سی ایف ٹی تربیتی پروگرام بھی مکمل کیا ہے۔

آصف بیگ مرزا ماضی میں کئی بار سابق لاہور اسٹاک ایکسچینج، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ، پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

وہ ان اداروں کےبورڈز کی کئی قانونی اور دیگر کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت قائم کی جانے والی ٹاسک فورس برائے تحفظ اقلیتی شیئر ہولڈرز کے رکن رہ چکے ہیں۔

This site is registered on wpml.org as a development site.